صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے صبح سویرے محکمہ ثقافت کے دفاتر اور لیاقت لائبریری کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران کئی افسران اور ملازمین کی غیر موجودگی پر صوبائی وزیر نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور غیر حاضر افراد سے فوری وضاحت طلب کی۔
کراچی پریس کلب میں پییکا ایکٹ کے خلاف سیمینار، قانون کو کالا قرار دے کر مسترد کردیا گیا
لیاقت لائبریری کے دورے کے دوران صوبائی وزیر نے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود طلباء سے ملاقات کی۔ انہوں نے لائبریری میں صفائی اور پانی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری طور پر بہتری کے احکامات جاری کیے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی سہولیات اور دفاتر کے نظم و ضبط کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
