بجلی کے بلز میں سرچارجز کے علاوہ 8 قسم کے ٹیکسز وصولی کا انکشاف

بجلی کے بلز میں سرچارجز کے علاوہ 8 قسم کے ٹیکسز وصولی کا انکشاف

ٹیکسز گھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی سمیت تمام صارفین سے پر لاگو ہیں،دستاویزات

کراچی(تشکُّر نیور اسٹاف ) بجلی کے بلز میں سرچارجز کے علاوہ 8 قسم کے ٹیکسز وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔دستاویزات کے مطابق بجلی بلز پر سرچارجز کے علاوہ صارفین سے 8 قسم کے مخلتف ٹیکسز بھی وصول کیے جاتے ہیں۔ مذکورہ ٹیکسز گھریلو، کمرشل، صنعتی، زرعی اور بلک سمیت تمام صارفین سے پرلاگو ہیں

پاورڈویژن کے دستاویز کے مطابق تمام صارفین سے 18فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، کمرشل وصنعتی صارفین 19 سے 20 ہزارروپے کے بل پر10 فیصد انکم ٹیکس دیتے ہیں۔

نان فالرگھریلو صارفین 25 ہزارروپے سے زاد بل پر 7.5 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس دیتے ہیں جبکہ کمرشل وصنعتی غیر فعال صارفین پر5 سے 7 فیصد اضافی سیلز ٹیکس بھی لگایا جاتا ہے، کمرشل صارفین 20 ہزار زاد بل پر 7.5 فیصدریٹیلرز سیلز ٹیکس ادا کرتے ہیں۔یاد رہے کہ مندرجہ بالا 8 قسم کے ٹیکسز فیول پراس ایڈجسمنٹ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور دیگر سرچارجز ان ٹیکسز کے علاوہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!