شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کیا، جس میں 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
کوٹلی، آزاد کشمیر: پاک آرمی کے زیرِ اہتمام قائداعظم فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 2 بہادر جوان، میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم، شہید ہو گئے۔
شہید میجر حمزہ اسرار کی عمر 29 سال تھی اور ان کا تعلق راولپنڈی سے تھا، جبکہ سپاہی محمد نعیم 26 سال کے تھے اور نصیر آباد سے تعلق رکھتے تھے۔ دونوں جوان بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ان قربانیوں کو اپنے عزم کی بنیاد قرار دیتی ہے۔