پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز پی این ایس یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے اپنے سفر کے دوران سعودی عرب کا دورہ کیا۔
صدر مملکت کا پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 پر دستخط، قانون نافذ ہوگیا
جدہ بندرگاہ پہنچنے پر رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
جہاز کے بندرگاہ پر قیام کے دوران کمانڈنگ آفیسر نے سعودی عرب کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز نے مشترکہ مشق میں حصہ لیا۔ اس مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان تعاون کو بہتر بنانا اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔
دونوں بحری افواج نے میری ٹائم سیکیورٹی اور علاقائی استحکام کے لیے عزم کا اظہار کیا۔
پی این ایس یمامہ کے اس دورے سے دونوں بحری افواج کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوں گے۔
واضح رہے کہ پی این ایس یمامہ دامن نیول شپ یارڈ رومانیہ میں تعمیر کیے جانے والے پاک بحریہ کے چار جہازوں میں سے آخری جہاز ہے۔