سنو لیپرڈ مقابلوں کے ذریعے پاک فوج کی تربیت: 12 ہزار فٹ کی بلندیاں، 23 ٹیمیں، 275 کھلاڑی

پاک فوج کے سپوتوں کو پاکستان کے بلند ترین میدان جنگ میں لڑنے کی تربیت دینے کے لئے سنو لیپرڈ مقابلے جاری ہیں۔ فورس کمانڈ ناردرن ایریاز فارمیشن کے دستے 12 ہزار فٹ سے زیادہ کی اونچائی پر اپنی ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہیں، جہاں وہ مختلف کمبیٹ کے مراحل سے گزرتے ہیں۔
کراچی میں تاجر برادری کے اعزاز میں تقریب، بلاول بھٹو کا خطاب

مقابلوں میں سکردو، سیاچن، گلگت اور منی مرگ سے کل 23 ٹیموں نے شرکت کی، جن میں 275 کھلاڑی اور ان کا معاون عملہ شامل تھا۔ ان سالانہ مقابلوں کا مقصد پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کو مزید مستحکم کرنا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے سپاہیوں کو ہمہ وقت تیار رکھنا ہے۔

یہ مقابلے علاقائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فوج کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا بھی ایک ذریعہ ہیں، جہاں فوجی اہلکار اپنی جسمانی اور ذہنی آمادگی کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!