دعا ہے 2024ء عوام کیلئے خوشحالی اور ترقی کا سال ہو:جہانگیر ترین

دعا ہے 2024ء عوام کیلئے خوشحالی اور ترقی کا سال ہو:جہانگیر ترین

لاہور: (تشکُّر نیوز) پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے نئے سال 2024ء کی آمد پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ دعا ہے 2024ء عوام کے لئے خوشحالی اور ترقی کا سال ہو، آئی پی پی 2024ء میں خوشحال، مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیا سال عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہوگا، ہمیں پاکستان کو ترقی یافتہ اور معاشی طور پر مضبوط ملک بنانے کا عہد کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!