پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی کاوشوں کی بدولت خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی کاوشوں کی بدولت خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی کاوشوں کی بدولت خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع اور سوات، مالاکنڈ اور چترال کے دوردراز علاقوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

کسی دور میں دہشت گردوں سے متاثر ہونے والے باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات، مالاکنڈ اور چترال میں تعلیم کے ساتھ نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھی کام کیا جا رہا ہے۔

پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے نوجوانوں کے لئے پورا سال کھیلوں کے مختلف ایوینٹس کا انعقاد جاری رہتا ہے۔

کھیلوں کے ان مقابلوں میں بڑی تعداد میں ان اضلاع کے نوجوان حصہ لیتے ہیں جنہیں دیکھنے کے لئے شہری بھی بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

ان علاقوں میں سب سے بڑا ٹورنامنٹ پاکستان اسپورٹس فیسٹول ہے جو فروری اور مارچ کے مہینہ ان تمام اضلاع میں منعقد کیا جاتا ہے۔

پاکستان اسپورٹس فیسٹیول سے ان اضلاع سے نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آتا ہے۔

سوات اور چترال میں سرمائی کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کئے جاتے ہیں اور پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے نوجوانوں کو کھیلوں کا مفت سامان بھی مہیا کیا جاتا ہے۔

ان اقدامات سے مقامی نوجوان خوش بھی ہیں اور اس خواہش کا اظہار کرتے ہیں کہ ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد اسی طرح جاری رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!