پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 754 سے زائد ملزمان گرفتار
کراچی(تشکُّر نیور اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 24 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 21 زخمی ڈاکوؤں سمیت 33 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 25 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 16 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جبکہ برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 754 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 45 کلو 283 گرام چرس، ہیروئین، آئس/کرسٹال اور 54 بوتلیں شراب کی برآمد کی گئیں۔
گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 94 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اپنی تحویل میں لیا گیا۔
کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 51 موٹرسائیکلیں اور 05 گاڑیاں برآمد کر کے تحویل میں لی گئیں۔
کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔
*ترجمان کراچی پولیس*
