بنگلہ دیش کے پی ایس او لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کا کراچی کا دورہ

بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے کراچی کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین، اور ایم ڈی کراچی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل سلمان الیاس سے اہم ملاقاتیں کیں۔

کراچی میں بجلی کا بڑا تعطل، کے الیکٹرک کا وضاحتی بیان جاری

دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل نے پاک بحریہ کے مختلف جہازوں اور یونٹس کا معائنہ کیا۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی، اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں فریقین نے مشترکہ فوجی مشقوں، تربیتی تبادلے، اور باہمی دوروں جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی گفتگو کی۔

لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کا یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو دونوں ممالک کی مسلح افواج کے تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

25bd3549 5e71 41ec 846e e8ceef395ec4 8afaa244 ae79 441f a959 6b36b985242f b511a76e f091 4236 8778 63f270629087

One thought on “بنگلہ دیش کے پی ایس او لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کا کراچی کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!