کراچی میں کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کے انسدادِ اسمگلنگ آرگنائزیشن (ASO) نے حساس ادارے کی اطلاع پر سچل رینجرز 91 ونگ کی معاونت سے یوسف گوٹھ ٹرمینل پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔
کراچی: 11 روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے صارم کی لاش زیرزمین ٹینک سے برآمد
آپریشن کی تفصیلات:
یہ کارروائی یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے مختلف گوداموں پر کی گئی جہاں بڑی تعداد میں غیر ملکی اسمگل شدہ اشیاء برآمد ہوئیں۔ اسمگل شدہ سامان کو ضبط کر کے قانونی کارروائی کے لیے ASO کے ویئر ہاؤس منتقل کر دیا گیا۔
ضبط شدہ اشیاء کی تفصیلات:
پیرمیٹ پاؤڈر: 245 بیگ (6125 کلوگرام)
اسکمڈ ملک پاؤڈر: 162 بیگ (4050 کلوگرام)
اجینوموتو: 151 بیگ (3775 کلوگرام)
غیر ملکی اسمگلڈ کپڑا: 1649 کلوگرام
چاکلیٹس/ٹافیاں/بسکٹس: 1090 کلوگرام
کافی: 72 کلوگرام
کاسمیٹکس: 163 کلوگرام
بیرنگ: 300 کلوگرام
ٹائرز: 69
دیگر متفرق اشیاء
ضبط شدہ اشیاء کی مجموعی مالیت 1.5 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
قانونی کارروائی:
اسمگل شدہ سامان کو 8 مزدا ٹرکوں پر منتقل کر کے ASO کے ویئر ہاؤس پہنچایا گیا۔ کسٹم ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر لی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
