ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کارروائی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جعلی ملازمین گرفتار

کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے جعلی ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سادہ لوح شہریوں کو گھروں کی تعمیرات کے دوران ہراساں کرتے اور رشوت طلب کرتے تھے۔

اورنگی ٹاؤن میں جعلی افسران گرفتار، گھروں کی سیلنگ کے ذریعے رقم وصولی کا انکشاف

تھانہ پاکستان بازار پولیس نے متعلقہ ادارے کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے SBCA کی جعلی فائلیں اور دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

گرفتار ملزمان میں گلزار احمد ولد اسحاق احمد، محمد جبران ولد محمد نواز، اور شاہزیب ولد سعود خان شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا جارہا ہے اور ابتدائی تفتیش جاری ہے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کارروائی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جعلی ملازمین گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!