تشکر نیوزـ: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ٹاؤن انتظامیہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جعلی افسران کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ ٹاؤن انتظامیہ کے مطابق یہ افسران گھروں کو غیر قانونی طور پر سیل کرتے تھے اور ڈی سیل کرنے کے لیے متاثرہ افراد سے رقم طلب کرتے تھے۔
سکیورٹی فورسز کی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، 22 دہشت گرد ہلاک
جعلی افسران متاثرین کو رقم کی ڈیلنگ کے لیے مختلف ہوٹلوں میں بلاتے تھے۔ آج ایک متاثرہ شہری کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے تمام جعلی افسران کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔