کراچی: گلستان جوہر میں سرکاری گاڑی کے حادثے میں مکینک جاں بحق، 2 افراد زخمی

کراچی (تشکر نیوز) شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں ایک افسوسناک حادثے میں سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی نے بائیک مکینک سمیت دیگر افراد کو بری طرح روند ڈالا۔ حادثے کے نتیجے میں مکینک جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط، موٹروے منصوبوں میں سندھ کے نظرانداز ہونے پر تحفظات کا اظہار

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ گلستان جوہر کے علاقے رابعہ سٹی کے قریب سروس روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار سرکاری گاڑی جی ایس 7795 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر موٹر سائیکل مکینک کی دکان کے باہر کھڑے افراد کو روند ڈالا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مکینک کی شناخت 24 سالہ قاسم کے نام سے کی گئی، جو پنجاب کا رہائشی تھا۔ 18 سالہ جہانگیر سمیت 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں انہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

موقع پر موجود عوام نے سرکاری گاڑی کے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد پولیس نے انہیں نیم بے ہوش حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق، ڈرائیور کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی، لیکن اس کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اس حادثے میں ایک موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: گلستان جوہر میں سرکاری گاڑی کے حادثے میں مکینک جاں بحق، 2 افراد زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!