کراچی: تشکر نیوز: کراچی میں محبان اعلی حضرت بریلوی کے زیر اہتمام ہفتہ 18 جنوری کو آرٹس کونسل کراچی میں عظیم الشان مولائے کائنات کانفرنس منعقد ہوگی۔ یہ کانفرنس بعد نماز عشاء خلیفہ رابع، شہنشاہ ولایت حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہہ کی یاد میں ہو گی۔
Karachi’s Dangerous Open Holes – A Threat to Public Safety | Who is Responsible?
کانفرنس کی سرپرستی خطیب ملت علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی اور صدارت پیر صاحب بھرچونڈی میاں عبد الخالق کریں گے۔ اس اہم موقع پر آستانہ عالیہ سیال شریف سے مفتی شوکت علی سیالوی، راولپنڈی سے علامہ پیر سید محمد حبیب الحق شاہ کاظمی سلطان پوری، علامہ پیر سید عبد الحق شاہ قادری اور پیر سید وسیم الحسن شاہ حافظ آبادی خطاب کریں گے۔
اس کے علاوہ، علما و مشائخ اہلسنت کی بڑی تعداد بھی اس کانفرنس میں شرکت کرے گی۔ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے اہل سنت و محبت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عظیم اجتماع میں بھرپور شرکت کریں تاکہ اس دن کی برکتوں سے مستفید ہوں۔