پاک بحریہ کملاگ کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ تقریب ۲۰۲۴ کا انعقاد

کراچی (تشکر نیوز) – پاک بحریہ کملاگ کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ تقریب ۲۰۲۴ پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تھے۔ یہ تقریب ہر سال کملاگ کمانڈ کے مقاصد کی تکمیل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افراد اور یونٹس کو سراہنے کے لیے منعقد کی جاتی ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی فلسطین کے سفارتخانہ میں آمد، غزہ میں فلسطینیوں کی نسلی کشی پر تشویش کا اظہار

مہمان خصوصی وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتھک محنت، مضبوط عزم، اور غیر متزلزل جذبہ پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کی شناخت ہیں۔ انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد کو مبارکباد دی اور انہیں اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔

تقریب کے آغاز میں کمانڈر لاجسٹکس، ریئر ایڈمرل محمد سہیل ارشد نے سال ۲۰۲۴ کے دوران کملاگ کمانڈ کی آپریشنل کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ چیلنجز کے باوجود کملاگ کمانڈ نے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ مہارت کملاگ کمانڈ کی پہچان ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

41ed15c1 d312 4d6b b39b 59be5a129f5b

تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد اور یونٹس کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر کملاگ کمانڈ کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، سی پی اوز، سیلرز، اور نیوی سویلینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

One thought on “پاک بحریہ کملاگ کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ تقریب ۲۰۲۴ کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!