اسلام آباد (تشکر نیوز) – گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں فلسطین کے سفارتخانہ کا دورہ کیا اور فلسطین کے سفیر زوہیر ایم ایچ دارزیڈ سے ون آن ون ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی نسلی کشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے اسرائیلی بربریت کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار
گورنر سندھ نے کہا کہ فلسطین کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی اور دو ریاستی حل کو انتہائی ضروری قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس مسئلے پر تاخیر کی گئی تو مشرق وسطیٰ آگ کے شعلوں میں تبدیل ہو جائے گا۔ کامران خان ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی قوم کے دل فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور فلسطینیوں کی جدوجہد میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیں گے۔
فلسطینی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ امت مسلمہ کو پاکستان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں اور پاکستان کے کردار کو سراہا۔