جناح اسپتال کراچی انتظامی بحران کا شکار، ادویات کی قلت

تشکر نیوز: کراچی کا جناح اسپتال شدید انتظامی بحران کا شکار ہو گیا ہے۔ ڈائریکٹر کی مسلسل عدم دستیابی کے باعث اسپتال کے انتظامی معاملات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اسپتال میں کئی اہم فائلیں اور بلز زیر التوا ہیں، جس کے باعث ملازمین میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

سندھ حکومت کا نیا بجٹ: ٹیکس میں اضافے کی تجاویز طلب

ڈائریکٹر کی غیر موجودگی کے سبب نہ صرف ملازمین کے مسائل بڑھ رہے ہیں بلکہ مریضوں کو ادویات کی فراہمی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسپتال کے مختلف شعبوں میں ادویات کی قلت نے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انتظامی بحران کے حل کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں، ورنہ اسپتال کی خدمات مزید متاثر ہو سکتی ہیں۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “جناح اسپتال کراچی انتظامی بحران کا شکار، ادویات کی قلت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!