سندھ حکومت کا نیا بجٹ: ٹیکس میں اضافے کی تجاویز طلب

تشکر نیوز: سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ تیاریاں شروع کرتے ہوئے صوبے میں نئے ٹیکس کے نفاذ اور موجودہ ٹیکس میں اضافے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ محکمہ خزانہ نے تمام صوبائی محکموں کو خط لکھ کر ہدایت دی ہے کہ وہ اکتیس جنوری 2025 تک اپنے اپنے محکمے کے حوالے سے بجٹ تجاویز ارسال کریں۔

ریئر ایڈمرل جواد احمد نے کمانڈر سینٹرل پنجاب کی کمانڈ سنبھال لی

محکمہ خزانہ کے جاری کردہ خط کے مطابق سندھ حکومت کا مقصد صوبے کی مالی حالت کو بہتر بناتے ہوئے وفاقی امداد پر انحصار کم کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام محکموں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکس وصولی کے نظام میں اصلاحات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

سندھ حکومت کی جانب سے اس اقدام کو مالی استحکام کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجاویز عمل میں آئیں تو صوبے کی معیشت میں واضح بہتری آ سکتی ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ حکومت کا نیا بجٹ: ٹیکس میں اضافے کی تجاویز طلب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!