تیموریہ پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

تشکر نیوزتیموریہ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کو بروقت کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ایک مشکوک نمبری موٹر سائیکل کو روکا، جو تھانہ هذا کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔

کراچی: کے الیکٹرک کی بدانتظامی، ناظم آباد میں 84 گھنٹے بجلی بند، عوام شدید پریشان

تفصیلات کے مطابق پولیس نے CPLC حکام سے رابطہ کر کے موٹر سائیکل کے رجسٹریشن نمبر کی تصدیق کی، جسے کیس نمبر 590/24 میں درج ایف آئی آر کے تحت چوری شدہ قرار دیا گیا تھا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل، جس کا نمبر KFU-2237 ہے، برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ملزم کی شناخت فاروق ولد نور بخش کے نام سے کی ہے۔

 

 

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جب کہ اس کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام نے اس کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

55 / 100

One thought on “تیموریہ پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!