کراچی: کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2024/2025 میں جرنلسٹ پینل نے میدان مار لیا، جبکہ انتخابات کے دوران ایک افسوسناک خبر بھی موصول ہوئی۔ نومنتخب صدر شاہد انجم کی والدہ کے انتقال کی اطلاع ملی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور شاہد انجم اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے، آمین۔
کراچی: رینجرز کے خصوصی اختیارات میں ایک سال کی توسیع
انتخابات 14 دسمبر کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئے، جن میں شاہد انجم نے 93 ووٹ حاصل کرکے صدر کا عہدہ جیت لیا۔ ممبر گورننگ باڈی میں نمایاں کامیاب امیدواروں میں اسد علی 132 ووٹ، محمد رضا 135 ووٹ، ندیم آرائیں 134 ووٹ، اورنگزیب جبار 126 ووٹ، قمر مستوئی 132 ووٹ، طاہر عباسی 118 ووٹ، اور تنویر منیر 124 ووٹ کے ساتھ شامل ہیں۔
بلا مقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں میں نائب صدر بابر سلیم، جنرل سیکرٹری ندیم احمد، جوائنٹ سیکرٹری فیاض یونس، ترجمان عبادالحسن عثمانی، اور خازن راحیل سلمان شامل ہیں۔
کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود انتخابات میں شرکت کرکے تنظیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔