بلوچستان: ایک خصوصی تقریب میں دہشتگردی کے واقعات کے شہداء کے لواحقین، سول و ملٹری حکام، مقامی افراد اور طلباء نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد دہشتگردوں کی انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنا اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔
صوبائی سول سروسز کے شرکاء کی سینٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی سندھ کی جانب سے امن و امان اور پولیس اقدامات پر بریفنگ
تقریب کے دوران ایک خصوصی ڈاکومنٹری دکھائی گئی، جس میں دہشتگردوں کی جانب سے مقامی بلوچوں اور نہتے شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کیا گیا۔ بچوں نے تقاریر کے ذریعے انسانی حقوق سے متعلق آگاہی فراہم کی اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی۔
لواحقین کا دکھ:
شہداء کے لواحقین نے اپنے پیاروں کے ساتھ پیش آنے والے دلخراش واقعات پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
"ہمارے بچے دہشتگردوں کی وجہ سے اپنی جان سے گئے،” کوئٹہ بم دھماکے کے متاثرین نے غمگین لہجے میں کہا۔
"میری بہن شائستہ رفیق، جو ایک اسکول ٹیچر تھی، دہشتگردی کے واقعے میں اپنی جان سے گئی،” ایک متاثرہ لواحق نے بتایا۔
تقریب کے شرکاء نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم کیا اور ملک میں پائیدار امن قائم کرنے کے عہد کا اعادہ کیا۔