کراچی: (تشکر نیوز) تھانہ مومن آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق، پولیس نے سیکٹر 10فرید کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک رائفل 12 بور، ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق، ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل نمبری KKB-
ڈاکٹر انوش احمد کی کتاب “لیڈرشپ 101” عالمی سطح پر مقبول، جدید لیڈرشپ کے اصولوں پر روشنی
5936 اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی، جس کے خلاف تھانہ اتحاد ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 397/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 درج کیا گیا ہے۔
ملزمان میں محمد اویس ولد علی احسان اور مراد علی عرف اسپارکو ولد عمر فاروق شامل ہیں، جو کہ عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل 8 وارداتوں میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔