رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، 12 دسمبر کو عدالت میں پیشی کا حکم

گوجرانوالہ: جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور انہیں 12 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

پاکستان نے چین سے ایم ایل ون منصوبے اور ماڈل اسپیشل اکنامک زونز کی تعمیر پر عملدرآمد میں تیزی کا مطالبہ کر دیا

تشکر نیوز کے مطابق، رانا ثنا اللہ پر 16 اکتوبر 2020 کو گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے دوران کنٹینر ہٹانے اور اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام عائد ہے، جس پر تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس مقدمے میں خرم دستگیر، عمران خالد، اور سلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔ پولیس نے رانا ثنا اللہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے 173 کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی، تاہم عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کر دیا اور رانا ثنا اللہ کو طلب کیا تھا۔

 

 

مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ وہ انہیں گرفتار کرکے پیش کریں

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!