وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے

وفاقی ادارہ شماریات نے گزشتہ ہفتے کے مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق مہنگائی میں 0.34 فیصد کی کمی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں، اور 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 5.57 فیصد رہی۔

ملک دشمن پروپیگنڈے میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ٹماٹر کی قیمت میں 25 فیصد، زندہ مرغی میں 10 فیصد، اور دال ماش میں 1.67 فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ ہفتے دال چنا 0.73 فیصد، گندم کا آٹا 0.71 فیصد سستا ہوا۔ دال مسور کی قیمت میں 0.46 فیصد، چاول میں 0.37 فیصد، اور ایل پی جی میں 0.19 فیصد کمی آئی، جبکہ لہسن 1.83 فیصد، گھی 1.72 فیصد اور آلو کے نرخ 1.69 فیصد کم ہوئے۔

دوسری جانب، پیاز، کوکنگ آئل، کیلے، پیٹرول، ڈیزل، لکڑی اور سگریٹس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 35.40 فیصد اور سرخ مرچ 20 فیصد سستا ہوا۔ دال مسور کی قیمت میں ایک سال میں 9.66 فیصد، چاول میں 8 فیصد کمی ہوئی، اور چائے، چکن، پیاز، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی آئی۔

 

 

غریب طبقے کے لیے بجلی کے نرخوں میں 6.96 فیصد تک کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم دال چنا، مونگ، خشک دودھ، بیف، ٹماٹر، لہسن، آلو، کپڑے، جوتے اور گیس چارجز میں اضافہ ہوا۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!