وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے

تشکر نیوز: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر مونو سوڈیم گلوٹامیٹ (اجینو موتو) کی درآمد پر پابندی اٹھانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کی منظوری دی۔ یہ فیصلہ ماہرین کی ایک خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا، جس میں مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کو انسانی صحت کے لیے محفوظ قرار دیا گیا تھا۔

نیو کراچی پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کابینہ نے یونیورسٹی آف کیمبرج، سینٹ انٹونیز کالج، آکسفورڈ یونیورسٹی اور دیگر بین الاقوامی تعلیمی اداروں میں پاکستان چئیرز کے مفاہمتی یادداشتوں کی تجدید کی بھی منظوری دی۔ اس کے علاوہ سینٹر آف ایکسیلنس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور یونیورسٹی آف بلوچستان کے بورڈ آف گورنرز میں سبجیکٹ ایکسپرٹس کی نامزدگی کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 ماہ کے بعد نومبر میں مہنگائی کی شرح 4.9 فیصد پر آ گئی ہے، جو کہ 2018 میں نوازشریف کے دور حکومت کے 3.5 فیصد سے کم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی میں کمی سے غریبوں کی زندگی میں آسانی آئے گی اور غربت میں کمی ہوگی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دھرنے کا مقصد ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنا تھا، جس میں توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں کی شہادت ہوئی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!