گرو مندر اسلامیہ کالج کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کا قتل، دکانداروں کا احتجاج

کراچی کے علاقے گرو مندر اسلامیہ کالج کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران نوجوان حسن کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعے کے خلاف اسلامیہ کالج کے قریب قائم ٹائر مارکیٹ کے دکانداروں نے احتجاج کیا اور پرانی سبزی منڈی سے پیپلز چورنگی جانے والی سٹرک کو بند کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک حسن کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

کلاکوٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

ڈکیتی کی واردات گزشتہ روز شام تقریباً چار بجے پیش آئی، جب تین موٹر سائیکلوں پر سوار نو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر دکان میں لوٹ مار کی۔ عینی شاہد طاہر کے مطابق، ملزمان حسن کی دکان میں داخل ہوئے اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حسن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

Screenshot 2024 12 02 215229 1

مظاہرین نے حکومت سے فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “گرو مندر اسلامیہ کالج کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کا قتل، دکانداروں کا احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!