کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس اسٹیشن بلال کالونی نے اسٹریٹ کرائم، چھینا جھپٹی، اور بینک کیش لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ناکاش گینگ کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت جمشید عرف جادوگر اور شاہزیب عرف لنگڑا کے نام سے ہوئی ہے۔
رسالدار محمد شیرشہید،سوار میرعالم شہید پاک۔بھارت جنگ کے درخشندہ ستارے
ملزمان نے حالیہ دنوں میں پاپوش کی حدود سے اسلحہ کے زور پر شہریوں سے 125 موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی چھینی تھی۔ دو روز قبل انہوں نے بلال کالونی کی حدود میں شہری کاشف سے موبائل فون لوٹا تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان سے اسلحہ (دو عدد 30 بور پستول)، 8 چھنے ہوئے موبائل فونز، اور ایک سافٹ ویئر ڈیوائس برآمد کی ہے جو چھنے ہوئے موبائل فونز کے IMEI نمبر تبدیل کرنے کے لیے استعمال ہوتی تھی۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ملزمان کے مفرور ساتھی ناکاش کی تلاش جاری ہے، جو پولیس کے سامنے آنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ گرفتار ملزمان کا ریکارڈ جرائم پیشہ ہونے کا پتا دیتا ہے، اور ان کے خلاف بلال کالونی تھانے میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
پولیس نے مزید انویسٹی گیشن کا عمل شروع کردیا ہے اور ملزمان کے دیگر جرائم کو بھی سامنے لانے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
