ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ گرفتار، چوری شدہ سامان برآمد

کراچی: تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جہانگیر روڈ انکوائری آفس کے قریب موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 5 ملزمان
کو گرفتار کر لیا۔

پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں پولیس کی استعداد بڑھانے کیلئے خصوصی ٹریننگ
گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے ان کے پرزے کھول کر فروخت کرتے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے تین چوری شدہ موٹر سائیکلز، چار انجن/چیسز، دو مڈگارڈز، ایک سائلنسر، اور ایک موٹر سائیکل کی ٹینکی برآمد ہوئی۔

برآمد شدہ موٹر سائیکلز کے مقدمات تھانہ جمشید کوارٹرز، نیو ٹاؤن، اور سولجر بازار میں درج ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد مزید تفتیش کے لیے اے وی ایل سی حکام کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں سید محمد عماد، مدثر، طاہر ایوب، خالد، اور راشد شامل ہیں، جو ماضی میں بھی پولیس مقابلہ، ڈکیتی، ناجائز اسلحہ، اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ گرفتار، چوری شدہ سامان برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!