سرجانی میں مشترکہ کارروائی: رینجرز اور پولیس نے 3 ڈاکو گرفتار کر لیے

کراچی کے علاقے سرجانی ناردرن بائی پاس کے قریب، پاکستان رینجرز (سندھ) اور سرجانی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اسنیپ چیکنگ کے دوران مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین ملزمان، شبیر، جمشید اور گل باز کو گرفتار کر لیا۔

محمود مولوی کا بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان کی شدید مذمت

کارروائی کے دوران ملزمان سے تین عدد 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن، تین چوری شدہ موبائل فونز اور ایک جعلی نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اور شہریوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں، اور یہ عادی مجرم ہیں۔

ملزمان کو اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

 

 

ترجمان سندھ رینجرز

60 / 100

One thought on “سرجانی میں مشترکہ کارروائی: رینجرز اور پولیس نے 3 ڈاکو گرفتار کر لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!