ناظم آباد میں پیٹرول پمپ مینیجر سے ڈکیتی کا کیس حل، تین ملزمان گرفتار

ناظم آباد کی حدود میں 28 اکتوبر کو سروس روڈ فائن سی این جی پمپ کے قریب پیٹرول پمپ مینیجر سے 43 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔ چار مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر رقم چھینی اور فرار ہو گئے۔ واردات کا مقدمہ ناظم آباد تھانے میں 476/24 ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ناظم آباد پولیس نے تفتیش کے دوران تکنیکی بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت امیر جان ولد کمداد، لطف علی ولد غلام علی، اور نثار احمد ولد شریف کے نام سے ہوئی ہے۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان میں سے ایک، کیشیئر نثار، نے پیٹرول پمپ مینیجر کے کیش لے جانے کی معلومات فون پر ملزمان کو فراہم کی تھیں۔ پولیس نے لوٹی ہوئی رقم میں سے چار لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

593bcc35 c1c3 49f1 99f6 3352d6f124d1 c92ba1bd 3981 4a7d 900a 2fc186619358 e47ada36 975e 4d99 8a09 5ee73a0edb42 0d8926e3 ebd9 4734 be7a 253c06149732 e3c7a68d ca00 4bde b129 666d406a4156 973e78a1 e801 4947 ad89 910fa16e2018

One thought on “ناظم آباد میں پیٹرول پمپ مینیجر سے ڈکیتی کا کیس حل، تین ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!