عام انتخابات؛ پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) کا اتحاد کرنے کا فیصلہ
ملتان(ویب ڈیسک تشکُّر نیور ) پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب میں جمعیت علمائے اسلام سے انتخابی اتحاد کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پارلیمانی بورڈ کے وفد کی ملتان میں پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام پارلیمانی بورڈ کے وفد نے یوسف رضا گیلانی کو پنجاب میں پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد کی تجویز پیش کی جس پر پیپلزپارٹی نے یو آئی (ف) پارلیمانی بورڈ کی تجویز سے اتفاق رائے کرتے ہوئے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بنیادی تفصیلات بعد میں طے ہوں گی۔
جمعیت علمائے اسلام کے وفد کی قیادت جے یو آئی صوبہ پنجاب کے جنرل سیکریٹری حافظ نصیر احمد احرار نے کی۔
جے یو آئی کے وفد میں صوبائی نائب امراء سید محمد زکریا شاہ، راؤ عبدالقیوم، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نور خان ہانس ایڈووکیٹ اور صوبائی رکن شوری خواجہ مدثر محمود تونسوی شامل تھے
