جنوبی وزیرستان (تشکر نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ کورنگی: ڈپٹی کمشنر مسعود بھٹو کی کارروائی، کورنگی میں چائنا کٹنگ مسمار
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 4 سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے جوانوں میں نائب صوبیدار تائب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود، اور لانس نائیک حبیب اللہ شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔