پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچایا

اسلام آباد (تشکر نیوز) – پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کی جانیں بچا لیں۔ پی این ایس ذوالفقار کو ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران ایرانی ماہی گیر کشتی "ال محمدی” کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری کا دبئی ایئر پورٹ پر پاؤں فریکچر

ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل دور ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی۔

پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے فوری طور پر ماہی گیروں کو طبی اور تکنیکی مدد فراہم کی اور کشتی کے انجن کی مرمت کی۔

تعیناتی کے دوران، پاک بحریہ کے جہاز سمندر میں متاثرہ بحری جہازوں کو ریسکیو کرنے کی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ یہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی آپریشن پاک بحریہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ بحری جہازوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

 

 

پاک بحریہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے تعینات ہے اور اس کی کوششیں سمندری حفاظتی معیارات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

63 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!