ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کا اچانک دورہ، افسران و عملے کی حاضری چیک کی

تشکر نیوز:  ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) عبدالرشید سولنگی نے آج ایس بی سی اے کے دفتر کا اچانک دورہ کیا اور افسران و دیگر اسٹاف کی حاضری چیک کی۔ اس موقع پر متعدد افسران اور عملہ غیر حاضر پایا گیا جس پر ڈی جی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کا پارکوں کا دورہ، تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ

عبدالرشید سولنگی نے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کو تمام افسران و اہلکاروں کو وقت کی پابندی کا پابند بنانے کی ہدایت کی اور غیر حاضر افسران و اہلکاروں کی غیر حاضری بھی مارک کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے تاخیر سے دفتر آنے والے افسران کو وارننگ نوٹسز جاری کرنے کے احکامات بھی دیے۔

25dc7686 0434 49c2 8c35 2861430ffa94 71b1d8b9 9d19 49b4 9e6a 28e199307983

ڈی جی ایس بی سی اے نے دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دفتری اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہیں اور ان اوقات کے بعد دفتر میں بیٹھنے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ افسران و اہلکاروں کو خبردار کیا گیا کہ جو ہدایات کی خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو ڈی جی ایس بی سی اے کی جانب سے دفتر کے اوقات کی پابندی کے حوالے سے ایک آفس سرکلر بھی جاری کیا گیا تھا۔

65 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کا اچانک دورہ، افسران و عملے کی حاضری چیک کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!