تشکر نیوز: پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں جواء سٹہ کھیلنے والے 34 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
مسقط، عمان کی پاکستانی کمیونٹی کے وفد کی ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات
گرفتار ملزمان کی شناخت وحید، مقبول، مومن، عارف، سلطان، جہانزیب، حبیب، رحیم، شکیل، اصفر علی، پرویز، عمرآن، عدیل جمشید، فضل، غلام، اشفاق، علی، نعیم، خورشید، طارق، عثمان، ناصر، ارسلان، عبید اور دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگائی گئی 40,000 روپے سے زائد رقم، تاش کے کارڈز، ٹوکن، اور جوئے میں استعمال ہونے والی پرچیاں برآمد کی ہیں۔

گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ ان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔