تشکرنیوز: مسقط، عمان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی قیادت میں اسلام آباد میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ وفد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں اراکین شامل تھے، جن میں عمر ریاض، سید حارث، چوہدری اسلم، عمران صدیقی، سکندر بخاری، اور احمد سبحانی شامل تھے۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا چھٹا اجلاس، ریبیٹ پالیسی کی منظوری
ملاقات میں پاک عمان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے وفد کو حکومت پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ڈاکٹر فاروق ستار کی خدمات کو بھی سراہا۔

