تشکر نیوز: تھانہ الفلاح پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر رضوان بیکری کے نزدیک واقع ایک دکان پر چھاپہ مارا۔ یہ کاروائی کمسن بچوں کو ویپ اور ویپ فلیور کی فروخت کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔
Two Pakistani Gamers Become World Champions
چھاپے کے دوران پولیس نے سگریٹ نوشی کے لیے استعمال ہونے والے مضر صحت حقے، کول پیکٹس، ویپ، اور بڑی مقدار میں ویپ فلیورز برآمد کیے۔
اس واقعے میں گرفتار ملزم سعید ولد ہاشم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور حسب ضابطہ مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ انویسٹیگیشن کے حوالے کیا جا رہا ہے۔