کراچی سے چلنے والی کئی ریل گاڑیوں میں آج تاخیر دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق:
پاکستان ایکسپریس (45آپ) دوپہر 02:00 بجے کے بجائے 01 گھنٹے کی تاخیر سے 03:00 بجے راولپنڈی روانہ ہوگی۔
قراقرم ایکسپریس (41آپ) دوپہر 03:00 بجے کے بجائے 01 گھنٹے کی تاخیر سے شام 04:00 بجے روانہ ہوگی۔
مہران ایکسپریس (149آپ) شام 03:55 بجے کے بجائے 01 گھنٹے کی تاخیر کے بعد 04:55 بجے روانہ ہوگی۔
کراچی ایکسپریس (15آپ) شام 06:00 بجے کے بجائے 01 گھنٹے کی تاخیر سے رات 07:00 بجے روانہ ہوگی۔
پاک بزنس ایکسپریس (33آپ) شام 04:00 بجے کے بجائے 45 منٹ کی تاخیر سے شام 04:45 بجے روانہ ہوگی۔
ملت ایکسپریس کراچی سے لالہ موسیٰ وایا فیصل آباد شام 05:00 بجے کے بجائے 02 گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر کے بعد رات 07:30 بجے روانہ ہوگی۔
باقی تمام ریل گاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگئیں۔ پاکستان ریلوے نے اس تاخیر سے مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر معذرت کی ہے۔

