تشکر نیوز: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چائنا کے قونصل جنرل یانگ ین ڈونگ کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں سندھ اور چین کے درمیان مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ملاقات میں سی پیک پراجیکٹس پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
قائدآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا
وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ چین سندھ میں بجلی، کوئلے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں ایک اہم شراکت دار ہے، اور سندھ حکومت زراعت، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں چینی تعاون سے مزید بہتری لانے کی خواہاں ہے۔ قونصل جنرل یانگ ین ڈونگ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ چینی کمپنیاں سندھ حکومت کے ساتھ مختلف پراجیکٹس میں تعاون کرنا چاہتی ہیں تاکہ صوبے میں پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
