ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ نرخ 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

مسلسل ناکامیوں کے بعد طویل عرصے بعد جیت پر خوشی ہے، شان مسعود

تشکر نیوز کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 43 ہزار 741 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ 23 اکتوبر کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بُلند ترین سطح 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے کا ہوگیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 757 ڈالرز فی اونس ہوگیا تھا۔

اس سے قبل 21 اکتوبر کو پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے پر پہنچی تھی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!