کراچی (خصوصی رپورٹر) اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) نے خواجہ اجمیر نگری، ضلع سینٹرل میں کارروائی کرتے ہوئے ایک بین الاقوامی نوسر باز گروہ کے چار کارندوں کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان بیرون ملک سے آنے والوں اور اندرون پاکستان بینکوں اور منی چینجرز کو نشانہ بناتے تھے۔
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کا حملہ، 10 جوان شہید
گرفتار ملزمان میں اکبر ولد عبدالحسین، عمر ولد عبدالحسین، جہانزیب ولد احسن نواز، اور رحیم ولد عیدان شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی، جو تھانہ جوہر آباد سے چوری کی گئی تھی۔
ملزمان نے 14 جون 2024 کو میٹھادر کراچی کے ایک منی چینجر میں نوسر بازی کر کے 30 ہزار امریکی ڈالر لوٹ لیے تھے، جس کی رپورٹ نمبر 155/2023 کے تحت تھانہ میٹھادر کراچی میں درج کی گئی۔ یہ ملزمان پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں اور ضمانت حاصل کر کے عدالتوں سے مفرور ہیں۔
ان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت بھی الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں، اور ان کے انکشافات متعلقہ تھانہ جات میں درج کیے جا رہے ہیں۔
