حزب اللہ کے ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملے میں شہید

تشکر نیوز:  لبنان کے مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے اسرائیل کے فضائی حملے میں اپنے ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق، ہاشم صفی الدین کو سابق سربراہ شہید حسن نصر اللہ کا ممکنہ جانشین تصور کیا جاتا تھا۔ کئی ہفتے قبل ہونے والے اسرائیلی حملے میں وہ شہید ہو گئے تھے۔

اورنگی ٹاؤن میں گھر کے اندر خاتون اور دو بچوں کے زخمی ہونے کا واقعہ

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے عظیم شہید اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے دیگر افراد سے عہد کرتے ہیں کہ آزادی اور فتح کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مزاحمت اور جہاد کا راستہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اپنے مقاصد کو حاصل نہیں کر لیتے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔ ہاشم صفی الدین، جو 2001 سے حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ تھے، شہید حسن نصر اللہ کے قریبی رشتہ دار بھی تھے۔

61 / 100 SEO Score

2 thoughts on “حزب اللہ کے ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملے میں شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!