تشکر نیوز: کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں غیر قانونی طور پر قائم یونائیٹڈ بینک کی عمارت کو پہلے سیل کیا گیا اور پھر ڈی جی ایس بی سی اے کے نام پر دوبارہ کھول کر تعمیراتی کام شروع کردیا گیا۔
کورنگی میں گٹکا ماوا بنانے والی فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ، دو ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق، اسٹریٹ ایک، بلاک تین، اسکیم 36 میں واقع اس غیر قانونی عمارت کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکم پر سیل کیا گیا تھا۔ عمارت کے مرکزی دروازے پر نوٹس بھی چسپاں کیا گیا، لیکن چند دن بعد ہی سیل توڑ کر دوبارہ تعمیراتی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق، بلڈنگ انسپکٹر کامران اور دانش کا کہنا ہے کہ انہیں ڈی جی بلڈنگ کنٹرول کا حکم ہے اور وہ اس معاملے میں بے بس ہیں۔ ڈی جی بلڈنگ کنٹرول سے اپیل کی جارہی ہے کہ ان افسران کے خلاف کارروائی کی جائے جو ان کے نام کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
