اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف تعلیمی اداروں کے قریب بڑی کارروائی، 11 ملزمان گرفتار، 212 کلو گرام منشیات برآمد

انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) کی جانب سے تعلیمی اداروں کے گرد و نواح میں منشیات فروشی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران 9 مختلف کارروائیوں میں 11 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 212.74 کلو گرام منشیات، جس کی مالیت اڑھائی کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے، برآمد کی گئی۔

کراچی میں پان منڈی کے قریب تین منزلہ عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری

7f4056b1 3d59 41e6 8e66 326b9c5cd3d2 8e0a25cb a598 4aa8 af2f 83ad1f4acc5f 155da60d 1efa 427c b024 669f3230c76d 430a6c96 e164 46cf 9c4c d099afb285da 1622f077 ec80 485e bdda c06e443b908a 069469ca 7885 4ad9 bf38 b625399225fe b9566357 5470 4f60 9985 b50747dd8d7a ef6c272b 8c0a 4587 bb4d 71ce43923971 f5402669 2adb 467a a5ad 0541d1da9de0

شکار پور سکھر میں ایک بڑی کارروائی کے دوران یونیورسٹی کے قریب سے 141.6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی اور ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ اسلام آباد میں بھی یونیورسٹی کے قریب ایک کارروائی میں ایک ملزم کے قبضے سے 100 گرام چرس اور 35 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتے تھے۔

اے این ایف کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

دیگر کارروائیوں میں سکھر میں کوریئر آفس سے 3 پارسلز میں چھپائی گئی 42 کلو گرام چرس برآمد کی گئی اور تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے دو مسافروں کے قبضے سے 2.450 کلو گرام آئس برآمد ہوئی، جبکہ ایک اور کارروائی میں سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے 28 آئس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔

قصور میں نور مسجد کے قریب سے 20.400 کلو گرام آئس برآمد کی گئی اور ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں دو ملزمان کے قبضے سے 5 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف تعلیمی اداروں کے قریب بڑی کارروائی، 11 ملزمان گرفتار، 212 کلو گرام منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!