پاک سعودی عرب دو طرفہ دفاعی فورم کا ریاض میں ساتواں اجلاس

تشکر نیوز:  پاک سعودی عرب دو طرفہ دفاعی فورم کا ریاض میں ساتواں اجلاس ہوا جس میں عالمی و علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے بلدیاتی اداروں کے اختیارات کے حوالے سے ملاقات کی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ٹرائی سروسز وفد کی قیادت چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے کی جب کہ سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبداللہ نے اپنے وفد کی قیادت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیف اف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے سعودی افواج کی صلاحیت اور استعداد کار میں اضافے کے لیے پاکستان کے بھرپور تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

d981863e 3d87 4418 a69e cbc875157d70

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سعودی معاون وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے بھرپور کردار اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سعودی معاون وزیر دفاع کی جانب سے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے بھی پاکستان کے کردار کی تعریف کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا تھا کہ دو طرفہ فورم کے دوران عالمی و علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “پاک سعودی عرب دو طرفہ دفاعی فورم کا ریاض میں ساتواں اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!