ڈائریکٹرڈیمالیشن عبدالسجاد خان کا ایڈیشنل ڈی جی ایس بی سی اے کو خط

تشکر نیوز:  ڈائریکٹر ڈیمولیشن عبدالسجاد خان نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف جاری کارروائیوں کے حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے (سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی) سمت علی خان کے خط کے جواب میں اپنی خدمات اور کارکردگی کا وضاحت نامہ ارسال کیا ہے۔

کراچی میں بلوچستان علیحدگی پسند تحریک کی رہنما ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج

عبدالسجاد خان نے اپنے جواب میں مطلع کیا کہ وہ بطور ڈائریکٹر ڈیمولیشن اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ہفتے کے دن بھی ڈیمولیشن کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیمولیشن کارروائیوں کی تفصیلات پہلے ہی اعلیٰ حکام کو بھیجی جا چکی ہیں۔

b8fa38c9 ad92 44fe 80b6 c2c082681f28 e1728733417428 039d98a7 e8bc 4364 9f36 8996b4846a8c e1728733442797

انہوں نے اسٹینڈنگ پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں متعلقہ ڈسٹرکٹ افسران کی درخواست پر کی جاتی ہیں اور ان افسران کی موجودگی میں کارروائیاں اس وقت تک جاری رہتی ہیں جب تک وہ تسلی بخش نہ ہوں۔ عبدالسجاد خان نے واضح کیا کہ غیرقانونی تعمیرات کی نگرانی کرنا ایس بی سی اے کے متعلقہ ڈسٹرکٹ افسران کی ذمہ داری ہے جبکہ ڈیمولیشن سیکشن کو ان تعمیراتی سرگرمیوں میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے کیونکہ اپروول کا ریکارڈ ان کے سیکشن کو فراہم نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے درخواست کی کہ متعلقہ ڈسٹرکٹ افسران کو ویجلنس اور کارنٹر چیکنگ سیکشن کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی جائیں اور اس بارے میں اعلیٰ حکام کو مطلع کیا جائے۔

 

62 / 100 SEO Score

One thought on “ڈائریکٹرڈیمالیشن عبدالسجاد خان کا ایڈیشنل ڈی جی ایس بی سی اے کو خط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!