اے این ایف کی بلوچستان میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں: 272 آپریشنز میں 51 ٹن منشیات برآمد، 152 ملزمان گرفتار

تشکر نیوز:  اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے رواں سال بلوچستان کو منشیات سے پاک کرنے کی اپنی مہم میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ صوبے کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف 272 کامیاب آپریشنز کیے گئے، جن میں 51 ٹن منشیات برآمد کر کے 152 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 82 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

سندھ کابینہ کا اہم اجلاس: ایس پی ایس سی ضوابط میں ترمیم، کم از کم اجرت 37000 روپے مقرر

برآمد ہونے والی منشیات میں 4.4 ٹن افیون، 2.3 ٹن میتھ ایمفیامائن، 1.5 ٹن ہیروئن، 1 ٹن شراب، 831 کلوگرام مارفین، 402 کلوگرام کرسٹل، 17.3 ٹن چرس، 7.9 ٹن ہائیڈرو کلورک ایسڈ کیمیکل، 7.3 ٹن سلفیورک ایسڈ کیمیکل، 5.7 ٹن ایفیڈرین اور 3 کلوگرام ایکسٹیسی (گولیاں) شامل ہیں۔

اے این ایف کی یہ کارروائیاں صوبے میں منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانا اور ایک محفوظ، صحت مند معاشرہ فراہم کرنا ہے۔ اے این ایف کا یہ عزم بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے منشیات سے پاک ماحول کو یقینی بنانے اور صوبے میں امن و استحکام کے فروغ میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

حکام کے مطابق یہ آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ بلوچستان میں منشیات کی روک تھام کے سلسلے کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اور منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کی بلوچستان میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں: 272 آپریشنز میں 51 ٹن منشیات برآمد، 152 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!