اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث بلڈر اور سرکاری افسران گرفتار

تشکر نیوز:  اینٹی کرپشن حکام نے معروف بلڈر سمیت بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر افضل شیخ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جمیل چانڈیو کو اربوں روپے کے فراڈ اور عوام سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ڈھاڈر میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے تین دہشت گرد ہلاک

اینٹی کرپشن کے اعلیٰ سطحی فورم کی منظوری کے بعد ان کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق بلڈر نے سرکاری افسران کے ساتھ مل کر انڈسٹریل زمین کو غیر قانونی طور پر کمرشل زمین میں تبدیل کیا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر مجاز طریقے سے بنیادی اور نظرثانی شدہ نقشے منظور کیے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حیدرآباد کے مطابق ملزمان نے سرکاری افسران کی ملی بھگت سے عوام سے اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

5e90169f 98da 4360 8542 f978a0dc8a88 23c1501a b8a0 4049 8164 36e1661d5ce8
اینٹی کرپشن کے حکام کا کہنا ہے کہ اس فراڈ میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے سخت کارروائی کی جائے گی۔

CamScanner 10-10-2024 11.37 c.p._258_2017

One thought on “اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث بلڈر اور سرکاری افسران گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!