ایس ایس پی شکارپور کی کمانڈ میں گڑھی تیغو کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری

تشکر نیوز: ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کی قیادت میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن شکارپور کے گڑھی تیغو کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری ہے۔ آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے جس میں دونوں جانب سے جدید اسلحے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کمانڈر کراچی اور ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے کمانڈر پاکستان فلیٹ کا عہدہ سنبھال لیا

ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 6 ڈاکو زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کر دیا ہے۔ اس بڑے پیمانے پر آپریشن کا ہدف نثار سبزوئی گینگ ہے جو علاقے میں عرصہ دراز سے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔

آپریشن میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے، جس میں 300 پولیس اہلکار، 6 بکتر بند گاڑیاں، 100 پولیس کمانڈوز اور 50 رینجرز کے جوان شامل ہیں۔ ایس ایس پی شکارپور کا کہنا ہے کہ آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ علاقے کو ڈاکوؤں کے قبضے سے آزاد کرایا جا سکے اور عوام کو امن و امان فراہم کیا جا سکے۔

پولیس اور رینجرز کی جانب سے یہ کارروائی علاقے میں ڈاکوؤں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے کی جا رہی ہے۔

One thought on “ایس ایس پی شکارپور کی کمانڈ میں گڑھی تیغو کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!