دسویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچرز نیٹ شیلڈ گالف ٹورنامنٹ 2024: انعام الحق ملک نے ٹائٹل جیت لیا

لاہور (اسٹاف رپورٹر): راولپنڈی گالف کلب کے انعام الحق ملک نے دسویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچرز نیٹ شیلڈ گالف ٹورنامنٹ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ ٹورنامنٹ 4 سے 6 اکتوبر 2024 تک ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقد ہوا، جہاں ملک بھر سے 200 سے زائد گالفرز نے مرد، خواتین اور سینئر ایمیچرز کی کیٹیگریز میں شرکت کی۔

01fa5e36 664b 44ff 98ef 98c9799fd4a3 361ee7a2 8b1b 4f14 9163 68389c4356e8 bb0f10dd 0e5e 4143 825d ffe6d18de7ed

گلبرگ پولیس کی بروقت کارروائی: بچوں کو استعمال کرنے والے اسٹریٹ کرائم گروہ کے 2 کارندے گرفتار

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تھے، جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے گالف کے اعلیٰ معیار اور اسپانسرز، کلب انتظامیہ، اور میڈیا کے تعاون کی تعریف کی۔ اس موقع پر اسپانسرز اور ملک بھر سے آئے ہوئے گالفرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

One thought on “دسویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچرز نیٹ شیلڈ گالف ٹورنامنٹ 2024: انعام الحق ملک نے ٹائٹل جیت لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!